اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی قرعہ اندازی کے نتائج

 ________ سیانی قرعہ اندازی _______


اسلام آباد میں وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ونگ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر ایف 14 اور 15 کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نتائج جاری کیے ہیں۔


قرعہ اندازی کا نشانہ اتنا شاندار تھا کہ اس نے کسی میلے کچیلے شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔ پلاٹوں کی پرچیاں وزیراعظم کے دو مشیروں، درجنوں بیوروکریٹس، سیکریٹری داخلہ، وفاقی سیکریٹری، سابق چیئرمین FBR, سابق چیئرمین این۔ایچ۔اے، سابق ڈی۔جی پاکستان پوسٹ، ماتحت عدلیہ اور ہائیکورٹ کے درجن بھر ججوں کی جھولیوں میں آن گریں۔


لیکن کھیل کا سب سے دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز ججز بھی صاف، شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کے مالک بن گئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد سمیت جسٹس عمر عطا، اعجاز الاحسن، مظہر عالم، قاضی امین، سردار طارق بھی اب بے گھر نہیں رہیں گے۔ قرعہ اندازی اتنی سیانی تھی کہ اس نے سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، ان کی اہلیہ جسٹس اشرف جہاں، سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم، پانامہ کیس کا فیصلہ تحریر کرنے والے اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک کا بھی تاک تاک کر نشانہ لیا۔


قرعہ اندازی میں پانامہ والے تمام ججز کا پلاٹ جبکہ پنگا لینے والے جج قاضی فائز عیسیٰ کا صرف ریفرنس نکلا ۔۔۔

Comments